پتوکی:مسلم لیگ (ن) کے جلسے میں خاتون کے ساتھ بدسلوکی

305

پتوکی میں مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر شہباز شریف کے جلسے کے اختتام پر ایک خاتون کے ساتھ کچھ افراد کی جانب سے بدتمیزی کی گئی ،دھکم پیل میں خاتون کو زخمی ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پتوکی میں مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر شہباز شریف کے جلسے کے اختتام پر ایک خاتون کے ساتھ کچھ افراد کی جانب سے بدتمیزی کی گئی ،دھکم پیل میں خاتون کو زخم بھی آئے، جلسے میں شریک دیگر خواتین اور مسلم لیگ (ن) کے ورکرز نے بڑی مشکل سے خاتون کو پنڈال سے نکالا۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔مریم نواز نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ایسے واقعات مسلم لیگ (ن) کی اخلاقیات نہیں ہیں اور اس واقعے میں ملوث افراد کو سخت سزا ملنی چاہیے۔

ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ جلسے میں خواتین کے لیے بہتر انتظامات کیے گیے تھے لیکن خاتون کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ خاتون کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ایسے واقعات پی ٹی آئی جلسوں میں ہوتے تھے، واقعے کا مقدمہ درج کیا جائے گا اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ویڈیو میں نظر آنے والے تمام افراد کے خلاف مقدمہ درج ہو گا اور انہیں گرفتار بھی کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ