عمران خان کا نکاح کے بعد ولیمہ بھی خاموشی سے ہوگیا

240

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نکاح کے بعد ولیمہ بھی خاموشی سے کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ولیمہ گزشتہ شب بنی گالا میں ہوا،ولیمہ کی تقریب کا اہتمام سادگی سے کیا گیا جس میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلی پرویز خٹک، ڈاکٹر عارف علوی، جہانگیر ترین، فواد چوہدری، عمران اسماعیل، اسد عمر، شیریں مزاری اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی شہر سے باہر ہونے کی وجہ سے تقریب کا حصہ نہ بن سکے جب کہ نعیم الحق کا کہنا ہے کہ وہ بھی دعوت ولیمہ میں مدعو تھے تاہم کراچی میں ہونے کی وجہ سے شریک نہ ہوسکے۔اس موقع پر عمران خان نے پارٹی رہنما ؤ ں کا اپنی اہلیہ بشری بی بی سے تعارف کرایا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ