پی ایس ایل پر پاکستانی قوم بہت خوش ہے، وسیم اکرم

51

دبئی (جسارت نیوز)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ نے نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتوں کے اظہار میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے اور انہیں امید ہے کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں صرف وہ ہی نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم بہت زیادہ پرجوش ہے کیونکہ یہ سارے پاکستانیوں کی کرکٹ ہے۔وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ گذشتہ دونوں پاکستان سپر لیگ میں پاکستانی ٹیم کو دو بہت ہی باصلاحیت کرکٹرز حسن علی اور شاداب خان ملے جو انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت ہی زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پی ایس ایل نوجوان کرکٹرز کو سامنے لانے کا اہم پلیٹ فارم ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ