اسد شفیق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فتح کے لیے پرامید

87

دبئی(جسارت نیوز) پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے مستند بیٹسمین اسدشفیق نے کہا ہے کہ 4، 5 دن قبل دبئی پہنچنے کی وجہ سے ہمیں تیاری کرنے میں مدد مل گئی ہے کپتان سرفراز احمد بھی بھرپور رہنمائی فراہم کررہے ہیں ۔ہماری ٹیم اس سے قبل دونوں ابتدائی ایڈیشنز کے فائنل تک رسائی پانے میں کامیاب رہی ہے اور اس بار بھی پہلے سے زیادہ بہترین پرفارمنس پیش کرنا چاہیں گے۔اپنے ایک انٹرویو میں مڈل آرڈر بیٹسمین نے کہا کہ اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل تھری کیلیے بہترین تیاریاں کی ہیں، دبئی جلد آنے کی وجہ سے ہمیں یہاں تیاری کرنے کیلیے4، 5 دن مل گئے تھے، اپنی کارکردگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں نے ڈومیسٹک میں بھی اچھا پرفارم کیا۔انہوں نے کہا میری کوشش ہے کہ تمام فارمیٹ میں اپنی پرفارمنس پیش کروں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ