پیرو میں بس حادثہ 35 افراد ہلاک‘ 20 زخمی

78
لیما: حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے‘ کھائی میں گرنے والی بس تباہ ہوچکی ہے
لیما: حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے‘ کھائی میں گرنے والی بس تباہ ہوچکی ہے

لیما (انٹرنیشنل ڈیسک) لاطینی امریکا کے ملک پیرو میں پیش آنے والے ایک بس حادثے میں کم از کم 35 افراد ہلاک جب کہ 20 دیگر زخمی ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا، جب پیرو کے جنوب مغرب میں شدید دھند کی وجہ سے بس 80 میٹر گہرائی میں جا گری۔ مقامی میڈیا نے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، جب کہ زخمیوں کو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ