ائرچیف نے صوابی میں عالم آباد ویلفیئر پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا 

136
صوابی، ائر چیف مارشل سہیل امان ،زیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک عالم آباد پروجیکٹ کے افتتاح کے بعد دعا مانگ رہے ہیں
صوابی، ائر چیف مارشل سہیل امان ،زیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک عالم آباد پروجیکٹ کے افتتاح کے بعد دعا مانگ رہے ہیں

اسلام آباد/ صوابی(آئی این پی ) پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ ملک کی فضائی سرحدوں کو ناقابل تسخیر بنانے کے علاوہ تعمیر ملت کے پروگراموں میں بھی اپنی ذمے داریاں نبھا رہی ہے ، پاک فضائیہ نے ملکی ترقی کے لیے فلاح و بہبود کے لیے بہترین تعلیمی ادارے ، اعلی ووکیشنل ٹریننگ سنٹرز کے کئی منصوبے شروع کیے ہیں۔ پاک فضائیہ کے ریٹائرڈ افسران کا منصوبہ راشد آباد بلاشبہ ایک معجزہ ہے‘ یہ ایک ایسی شمع ہے جس کی روشنی جلد ہی پورے ملک کو منور کر دے گی ، عالم آباد پاک فضائیہ کے ایک عظیم جنگجو پائلٹ ائر کموڈور ایم ایم عالم (مرحوم) کے نام پر رکھا گیا ہے ، مجھے پوری امید ہے کہ یہ منصوبہ اس علاقے کے لوگوں کو با عزت روز گار فراہم کرنے کے علاوہ اس کی ترقی اور خوشحالی
میں بھی معاون ثابت ہو گا۔ منگل کو صوابی کے قریب پاک فضائیہ اور راشد میموریل ویلفیئر آرگنائزیشن کے باہمی اشتراک سے عالم آباد کے نام سے ایک ویلفیئر پروجیکٹ کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ یہ عظیم منصوبہ خیبر پختونخواہ کے لوگوں کے لئے بالعموم اور صوابی کی مقامی آبادی کی فلاح وبہبود کے لئے بالخصو ص بنایا گیا ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخواہ ، پرویز خٹک اور پاک فضائیہ کے سربرا ہ ائر چیف مارشل سہیل امان نے اس شاندار منصوبے کی تختی کی نقاب کشائی کی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ