مصر: عدالت نے اخوان المسلمون کے قید رہنما کو دہشت گرد قرار دے دیا

52
دہشت گرد قرار دیے گئے اخوان المسلمون کے زیرحراست رہنما عبدالمنعم ابوالفتوح
دہشت گرد قرار دیے گئے اخوان المسلمون کے زیرحراست رہنما عبدالمنعم ابوالفتوح

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر کی فوجداری عدالت نے اخوان المسلمون کے ایک سابق اور اہم کارکن کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق66سالہ عبدالمنعم ابو الفتوح اخوان المسلمون کے پرانے کارکن رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 2011ء کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے تنظیم کوچھوڑ دیا تھا۔ خبررساں ذرائع کے مطابق ان کو لندن سے لوٹنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ مصری عدالتوں نے اخوان المسلمون کے کئی مرکزی رہنماؤں کو دہشت گرد قرار دے رکھا ہے،جن میں مصر کے سابق صدر محمد مرسی بھی شامل ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ