پاکستان کو دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے ممالک میں شامل کرنے کی امریکی کوشش ناکام

396

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس میں پاکستان کو دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے ممالک کی واچ لسٹ میں شامل کرنے کی امریکی کوشش ناکام ہوگئی۔

پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس کے دوران امریکا اور برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے ممالک کی واچ لسٹ میں شامل کرنے کی قرارداد پیش کی جس پر اتفاق نہ ہوسکا اور معاملہ 3 ماہ کے لیے مؤخر کرتے ہوئے ایشیا پیسیفیک گروپ آن منی لانڈرنگ ( اے پی جی) کو جون میں نئی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کوششیں نتیجہ خیز ثابت ہوئیں اور پاکستان کا نام واچ لسٹ میں شامل کرنے پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا۔انہوں نے کہا کہ تعاون کرنے پر پاکستان اپنے دوست ملکوں کا شکرگزار ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ