جماعت اسلامی یوتھ پی ایس 95 کے تحت ایک روزہ فری موتیا کیمپ 

151
جماعت اسلامی یوتھ پی ایس 95 کے تحت ایک روزہ فری موتیا کیمپ کا افتتاح مدثر حسین انصاری ،عبداللہ جمال و دیگر ذمے داران کر رہے ہیں
جماعت اسلامی یوتھ پی ایس 95 کے تحت ایک روزہ فری موتیا کیمپ کا افتتاح مدثر حسین انصاری ،عبداللہ جمال و دیگر ذمے داران کر رہے ہیں

کراچی (پ ر)جے آئی یوتھ پی ایس 95 نے پاکستان اسلامی میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کے اشتراک سے خالد آباد اورنگی ٹاؤن
میں ایک روزہ فری موتیا کیمپ منعقد کیا۔ کیمپ میں 72 مریضوں کے آنکھوں کا معائنہ ہوا ،جن میں 15 بزرگ خواتین سمیت 17 بزرگ مردوں کو موتیاکی تشخیص ہوئی۔ بعدازاں 35 غریب اور محتاج مریضوں کی آنکھوں کا مفت آپریشن پیما کے زیرانتظام پی او بی، کراچی میں کیا جائے گا۔ افتتاحی تقریب میں امیرجماعت اسلامی پی ایس 95 مدثر حسین انصاری، صدر جے آئی یوتھ پی ایس 95 یوسف منیر، نائب صدر و ڈائریکٹر ہیلتھ سوسائٹی عبداللہ جمال، نائب صدر فرقان ملک، یوسی صدر عمران الحق اور مقامی ذمے دار سیف شاہ نے بھی شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ