نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس، سینیٹ انتخاب کی حکمت عملی طے کرلی گئی

322
لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہورہا ہے
لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہورہا ہے

لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے وفاقی وزراء ‘ ثناء اللہ زہری ‘سردار یعقوب ناصر ‘گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الر حمن سمیت دیگر کی ملاقاتیں‘ بلوچستان میں سینیٹ انتخابات میں امیدواروں کی کامیابی سمیت دیگر معاملات پر حکمت عملی طے کی گئی ‘ لیگی قائدین کا بلوچستان میں ہارس ٹریڈنگ کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز جاتی امراء میں ن لیگ کے صدر میاں نوازشر یف سے وفاقی وزراء خواجہ سعد رفیق،
لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ‘ بلوچستان سے ثنااللہ زہری‘ سردار یعقوب ناصر ،میر افضل مندوخیل اور ڈاکٹر آصف کرمانی سمیت دیگر نے ملاقات کی جبکہ اس موقع پر ن لیگ نے فیصلہ کیا ہے کہ میر افضل کو سینیٹ کی جنرل نشست پر بلوچستان سے کامیاب کرایاجائے گا جبکہ بلوچستان میں ہارس ٹریڈنگ کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیاہے ۔ بعدازں گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الر حمن سمیت دیگر نے بھی ملاقات کی اورسیاسی سمیت دیگر اموار کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے ۔نوازشر یف نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے بلو چستان اور گلگت کی ترقی کے لیے مثالی اقدامات کیے ہیں ،عوامی نمائندے جی بی میں روابط تیز کریں تا کہ وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم استحکام کو روکا جا سکے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ