پشاور زلمی نے ثقلین مشتاق کو اسپن بولنگ کوچ مقرر کردیا

69

لاہور(جسارت نیوز) پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی نے ثقلین مشتاق کو اسپن بولنگ کوچ مقرر کردیا۔پشاور زلمی نے ثقلین مشتاق کو اسپن بولنگ کوچ مقرر کردیا جب کہ گزشتہ سال ڈیرن سیمی کی قیادت میں ٹائٹل جیتنے والی فرنچائز کے ہیڈ کوچ محمد اکرم ہیں، اس کے علاوہ دوسرا کے موجد سابق عظیم اسپنر سعید اجمل نے بھی اسکواڈ کوجوائن کرلیاہے۔کپتان سیمی نے بھی ثقلین کے تقرر پر خوشی کا اظہار کیا ، انھوں نے کہا کہ اپنے بھائی ثقلین کے ساتھ ایک مرتبہ پھر کام کا موقع پانے پر میں بیحد مسرور ہوں۔ دریں اثنا پی ایس ایل کی نئی فرنچائز ملتان سلطانز میں شامل پاکستانی کرکٹرز بھی دبئی پہنچ گئے ہیں،ہفتے کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بھی چند کرکٹرز اور آفیشلزکراچی سے دبئی روانہ ہوئے۔یاد رہے کہ ثقلین مشتاق کو کوچنگ کا وسیع تجربہ ہے، وہ انگلینڈ کیلیے بھی کام کر رہے ہیں۔
،البتہ پی سی بی نے خدمات حاصل کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی، یواے ای کی کنڈیشنز میں ثقلین کی رہنمائی پشاور زلمی کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ