ویڈنگ ایکسپو 2018 پاکستان کا سب سے بڑا ویڈنگ شوکا انعقاد

141

کراچی :دی ویڈنگ ایکسپوکراچی 2018 ایک ایونٹ تھا جسے آپ کی خدمت میں ایونٹ کی منصوبہ بندی اور انتظام کرنے والے Occasions اور مولٹی فوم نے پیش کیا ۔ دی ویڈنگ ایکسپوکراچی 2018 شادی کی نمائش میں مشہور و معروف شخصیات کو ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع کیا۔

ویڈنگ ایکسپو دو روزہ ویڈنگ شو تھا جس میں ایک ہی چھت تلے فوٹوگرافر، کپڑوں کے ڈیزائنر، زیورات کی نمائش کرنے والے (exhibitors)، فرنیچر ڈیزائنر، سیلون، میک اپ آرٹسٹ اور شادی کی منصوبہ بندی اور سجاوٹ کرنے والے جمع ہوئے۔ ٹائٹل اسپانسرز مولٹی فوم کی مدد سے Occasions نے متعدد معروف شخصیات اور برانڈز کو ویڈنگ ایکسپو 2018 میں مدعو کیا جس میں انٹروُڈ، Habitt، نادیہ حسین سیلون، منیب نواز، رضوان معظم، Jimmys، حاکم اینڈ سنز فوٹوگرافری، نادیہ چھوٹانی، اوری فلیم، جوبلی لائف انشورنس، شٹر فٹر، وائی ٹرائب، کریم اور متعدد دیگر شامل ہیں۔

Occasions ایونٹس پلانرز اینڈ آرگنائزرزکے منتظمین کے مطابق اس ویڈنگ شو کے انعقاد کا مقصد عام عوام کیلئے شادی کی خریداری کو آسان بناتے ہوئے انہیں سہولت فراہم کرنا تھا۔ Occasions ایونٹس پلانرز اینڈ آرگنائزرز کے آپریشنز اور بزنس ڈیولپمنٹ کے سربراہ حسن ضیا نے کہا کہ اس کا مقصد بہت آسان ہے۔ ہم ان تمام لوگوں کی زندگی کو آسان بنانا چاہتے ہیں جو اپنی یا اپنے پیاروں کی شادی کے انتظامات کر رہے ہیں۔ ہم سب جانتے ہیں کہ پاکستان کی شادیاں کتنا تھکا دینے والی ہو سکتی ہیں لہٰذا ’’آسان شادی‘‘ کا مقصد یہ ہے کہ یہ حاضرین کو ایک ہی چھت تلے تمام چیزیں پیش کرنے کا وعدہ کرتی ہے۔ ہمارے پاس مختلف صنعتوں سے تعلق رکھنے والے نمائش کنندہ ایک جگہ جمع ہوئے جنہوں نے شادیوں کو آسان تر بنانے کیلئے ہمارے شرکا کی مددکی۔

ایونٹ کے سپورٹنگ پارٹنر منیب نواز نے کہا کہ ویڈنگ ایکسپو ہمارے ملک کے سب سے بڑے اور سب سے زیادہ منائے جانے والے موقع کو ایک پلیٹ فارم پر منعقد کرنے کا بہترین موقع ہے۔ میں ویڈنگ ایکسپو کراچی کی پوری ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں اور اس کا حصہ بننے پر بہت فخر محسوس کر رہا ہوں۔

ایونٹ کی برانڈ ایمبیسیڈر اور سپورٹنگ پارٹنر اور دی ویڈنگ ایکسپو کراچی 2018 کی ترجمان مشہور شخصیت نادیہ حسین نے کہا کہ یہ ان لوگوں کیلئے بہترین موقع تھا جو اپنی شادی کی تیاریوں کیلئے یہاں آئے۔ اس طرح کا ایونٹ ان تمام لوگوں کی زندگی کو بہت آسان بنا دیتا ہے جو اپنی شادی کو یادگار بنانے کی غرض سے صحیح لوگوں کی تلاش میں ادھر سے ادھر بھاگتے پھرتے ہیں۔ ہم نے ویڈنگ ایکسپو میں آپ کو ایک ہی جگہ تمام سہولیات فراہم کیں۔

ویڈنگ ایکسپو میں قرعہ اندازیاں، ڈسکاؤنٹ، واؤچرز، تحفے، فیشن شوز اور شرکا کی تفریح کیلئے دیگر چیزیں بھی میسر تھیں۔ ویڈنگ ایکسپو میں موجودہ نمائش کنندہ سے اپنی شادی کی منصوبہ بندی کرانے والے شرکا کو تمام سروسز پر 30 فیصد ڈسکاؤنٹ فراہم کیاگیا۔ شو میں موجود ماہرین نے شرکا کو شادی کے دن کو زندگی کا سب سے انمول اور یادگار دن بنانے کے حوالے سے اپنی قیمتی اور ماہرانہ رائے دیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ
mm
قاضی جاوید سینئر کامرس ریپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com