ملائشیا ٹورازم پروموشن بورڈ سیاحت کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کر ے گا،محمد طیب 

126

اسلام آباد میں ملائشین ہائی کمیشن اور کراچی میں قونصلیٹ پاکستانی ٹریول ایجنسیز کوملائشیا میں سیاحتی بزنس کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون کرے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ سیاحت کے فروغ کے بے شمار مواقع دستیاب ہیں۔ ملائشیا اور پاکستان کے درمیان سیاحت کو پروان چڑھانے اور ٹورازم کو دونوں ممالک کی ٹریول ایجنسیز کے مفادمیں اجاگر کرنے کیلئے ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان(TAAP ) اور ملائشیا ٹورازم پروموشن بورڈ (Tourism Malaysia) کے درمیان سیاحت کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار ٹورازم ملائشیا کے ڈائریکٹر جنرل سیری مرزا محمد طیب نے ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین محمد نعیم شریف کے دورہ ملائشیا کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ٹورازم ملائشیا اور TAAP کے دیگر ارکان بھی موجودتھے۔

ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد نعیم شریف نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ بحیثیت اسٹیک ہولڈر ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان ایئر ٹریول ٹریڈ اور سیاحتی و منسلکہ سروسز کے فروغ اور ممبران کے جائز حقوق کے تحفظ کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کررہی ہے اور پاکستان اور ملائشیا کے درمیان سیاحت کو بڑھانے کیلئے تعاون کا یقین دلاتی ہے۔انھوں نے بتایا کہ پاکستانی سیاح کثیر تعداد میں ملائشیا جاتے ہیں جبکہ ملائشیا سے سیاحوں کو پاکستان آنے کی ترغیب دلانے کیلئے ملائشیاکے سفارتی مشنز اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے مزید تجویز دی کہ سفارتی مشنز اور ایسوسی ایشن کے اشتراک سے دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کو اجاگر کرنے اور نئے ٹورازم بزنس کے مواقعوں کوتلاش کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات عمل میں لائے جائیں جس میں پاکستان اور ملائشیا کے ٹریول اور ٹورازم کمپنیوں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ
mm
قاضی جاوید سینئر کامرس ریپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com