عائشہ گلالئی جمعہ کو نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کریں گی

185

ایک اور تحریک انصاف میدان میں آنے کو تیار ہوگئی، عائشہ گلہ لئی نے جمعہ کے روز اسلام آباد پر یس کلب میں اپنی نئی سیاسی جماعت تحریک انصاف گلہ لئی کے اعلان کا فیصلہ کر لیا۔

تحریک انصاف کی قیادت سے بغاوت کے بعد عائشہ گلہ لئی نے اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان وہ جمعہ کے روز کریں گی۔ عائشہ گلہ لئی کی سیاسی جماعت کانام تحریک انصاف گلہ لئی ہوگا۔

نئی جماعت کو تحریک انصاف جی کے نام سے پکار ا جائے گا۔ نئی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لئے کاغذی اور قانونی ضابطے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
اعلان کے فوری بعد الیکشن کمیشن میں نئی جماعت رجسٹرڈ کرا دی جائے گی۔ عائشہ گلہ لئی کا کہنا ہے کہ وہ کرپٹ عناصر کے خلاف آواز بلند کریں گی۔

ُُٓپاکستا ن کے چاروں صوبوں سے مختلف سیاسی جما عتوں سے تعلق رکھنے والے افراد میر ی جما عت پا کستان تحریک انصاف گلہ لئی میں شامل ہو نے کا اعلان کر ینگے۔

بہت جلد میں اندرون سندھ اور کراچی کا دورہ کر ونگی۔ پا کستان تحریک انصاف گلہ لئی کے نام سے ہمارا نیا دفتر اسلام آباد میں کھل گیا ہے۔ 

Print Friendly, PDF & Email