ا نٹر بینک میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی

208

کراچی :ا نٹر بینک میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید110.55روپے اور قیمت فروخت110.65روپے پر برقرار رہی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر10پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 111.30روپے سے بڑھ کر111.40روپے اور قیمت فروخت111.60روپے سے بڑھ کر111.70روپے پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں20 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 137.30روپے سے بڑھ کر137.50روپے اور قیمت فروخت138.80روپے سے بڑھ کر139روپے پر جا پہنچی تاہم5پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 155.30روپے سے کم ہو کر155.25روپے اور قیمت فروخت156.80روپے سے کم ہو کر156.75روپے ہو گئی ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ
mm
قاضی جاوید سینئر کامرس ریپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com