معاشی ترقی میں’ آباد‘ اہم کردار ادا کررہا ہے‘طارق فضل

50
اسلام آباد: آباد کے عہداران کا طارق فضل چودھری سے ملاقات کے موقع پر فوٹواسلام آباد: آباد کے عہداران کا طارق فضل چودھری سے ملاقات کے موقع پر فوٹو
اسلام آباد: آباد کے عہداران کا طارق فضل چودھری سے ملاقات کے موقع پر فوٹو

اسلام آباد (نمائندہ جسارت)وزیر مملکت برائے کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈیولپمنٹ ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز ( آباد) اہم کردار ادا کررہا ہے‘ آباد کی سوشل ہاؤسنگ اسکیم قابل تحسین ہے اور حکومت اس منصوبے میں ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔ یہ بات انہوں نے آباد کی جانب سے منعقد کی جانے والی آباد انٹرنیشنل ایکسپو 2018ء کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ آباد کی بین الاقوامی ایکسپو مئی میں اسلام آباد کے پاک۔چائنا فرینڈ شپ سینٹر میں منعقد کی جائے گی۔ مجوزہ ایکسپو کی تعارفی تقریب میں ایف پی سی سی آئی کے صدر غضنفر بلور، سینئر نائب صدر سید مظہر علی نثار، آئی سی سی آئی کے صدرشیخ عامر وحید،آر سی سی آئی کے صدر زاہد لطیف خان، ایس سی سی آئی کے صدر زاہد اللہ شنواری، آباد کے چیئرمین محمد عارف یوسف جیوا، سرپرست اعلیٰ محسن شیخانی، ایم کیو ایم کے ایم این اے رشید گوڈیل، پی پی کے سابق ایم این اے زمرد خان اور آباد کے ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا کہ کم آمدنی والے طبقے کے لیے آباد کی سوشل ہاؤسنگ اسکیم کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے‘ میں یقین دلاتا ہوں کہ حکومت آباد کی سوشل ہاؤسنگ اسکیم میں ہر ممکن مدد کرے گی۔ اس موقع پر آباد کے چیئرمین عارف یوسف جیوا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان میں ایک کروڑ 20 لاکھ گھروں کی کمی ہے‘ آباد کی ایکسپو سے بیرون ملک بسنے والے پاکستانی بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی جانب راغب ہو رہے ہیں‘ حکومت تعمیراتی شعبے کے لیے ٹیکس نظام میں بھی اصلاحات لائے اور اس شعبے میں سرمایہ کاری کو پرکشش بنائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ