کھیلوں کی حوصلہ افزائی وقت کا تقاضا ہے ‘سعید الدین

39
کراچی: شاہ گرامر اسکول کے تحت سالانہ اسپورٹس ڈے کے موقع پر انٹر برانچز کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کا چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کے ساتھ گروپ فوٹو
کراچی: شاہ گرامر اسکول کے تحت سالانہ اسپورٹس ڈے کے موقع پر انٹر برانچز کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کا چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کے ساتھ گروپ فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے سالانہ اسپورٹس ڈے کے موقع پر جسکا انعقاد شاہ گرامر اسکول سسٹم کے تحت کی گیا تھا۔بحیثیت مہمان خصوصی کہا کہ کھیلوں کی حوصلہ افزائی سے صحت مندانہ معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔ ایک صحت مند دماغ ایک صحت مند جسم میں پر ورش پاتا ہے۔ انہوں نے طلباء سے کہا کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں حصہ لیں۔ تاکہ ان کی صلاحیتیں ابھر کر سامنے آئیں۔ مزید کہا کہ طلباء کو روزانہ ورزش کیلئے وقت نکالنا چاہیے۔ شاہ گرامر اسکول کی انتطامیہ ہم نصابی سر گرمیوں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ اس موقع پر شاہ گرامر اسکول سسٹم کے چیئرمین مرزا تو صیف شاہ نے کہا کہ ہم فروغ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء میں ہر سطح پر مقابلے کا رجحان پیدا کرنے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔ مقابلہ جات کے لیے میٹرک بورڈ نے بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جہاں پر ہر سال ہفتہ طلباء منایا جاتا ہے جس میں کراچی بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کے طلباء و طالبات حصہ لیتے ہیں۔توصیف شاہ نے مزید کہا کہ ہم تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات میں اخلاقیات کے فروغ کیلئے بھی کام کر رہے ہیں۔
، ا?خر میں چئیرمین میٹرک بورڈ ڈاکٹر سعید الدین نے جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی دی۔ اور شاہ گرامر اسکول کے چئیرمین نے میٹرک بورڈ ڈاکٹر سعید الدین کو انکی تعلیمی خدمات کے صلے میں یاد گاری شیلڈ پیش کی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ