ٹیسوری نے ایم کیو ایم کا بھی فنکشنل لیگ جیسا حال کیا، سردار رحیم

181
مسلم لیگ فنکشنل کے صوبائی جنرل سیکرٹری سرداررحیم پریس کانفرنس کررہے ہیں
مسلم لیگ فنکشنل کے صوبائی جنرل سیکرٹری سرداررحیم پریس کانفرنس کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل و گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سردار رحیم نے کہا ہے کہ کامران ٹیسوری نے فنکشنل لیگ میں رہ کر اس کا جو حال کیا وہی ایم کیو ایم میں جاکر کیا ،ہماری پارٹی کے دروازے کامران ٹیسوری جیسے لوگوں کے لیے بند ہوچکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں پریس
کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری اطلاعات عبدالکریم شیخ بھی موجود تھے۔ سردار عبدالرحیم نے کہا کہ آج مورو میں ہونے والا سندھ ڈیموکریٹک الائنس کا جلسہ سندھ کی تاریخ بدل کر رکھ دے گا،پیپلز پارٹی اور اس کی سندھ حکومت سے بیزار آئے ہوئے سندھ کے عوام اب حقیقی تبدیلی کے خواہاں ہیں،سینٹ انتخابات میں سندھ میں بدترین ہارس ٹریڈنگ ہونے جارہی ہے اور اس سلسلے میں اراکین اسمبلی کو 8سے 14کروڑ روپے کی پیشکش کی جارہی ہے۔سردار رحیم نے کہا کہ پیپلز پارٹی 4دہائیوں سے سندھ پر حکمرانی کر رہی ہے اور پچھلے10 برس سے یہ مسلسل حکومت میں ہے ،سندھ کے حالات بد سے بد تر ہوتے جارہے ہیں، سندھ کے تمام محکمے تباہ حالی کا شکار ہیں ،عوام پینے کے صاف پانی ، تعلیم ، صحت،روزگار کی سہولتوں سے محروم ہیں۔ اتوارکاجلسہ سندھ کی تاریخ بدل کر رکھ دے گا۔یہ جلسہ سندھ کے عوام کو نئی متبادل قیادت فراہم کرے گا۔جس کا سندھ کے عوام کو برسوں سے انتظار تھا۔ سینیٹ کے الیکشن لیے مسلم لیگ فنکشنل کے امیدوار مظفر حسین شاہ ہیں،اس مرتبہ سندھ میں ہونے والے سینیٹ کے الیکشن میں لگتا ہے کہ بدترین ہارس ٹریڈنگ کی جائے گی، اراکین اسمبلی کو 8سے 14کروڑ روپے کی پیشکش کی جارہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ