ایرانی صدر کا حیدرآباد دکن میں خطاب‘ علاقائی بحرانوں پر گفتگو

163
حیدرآباد دکن: ایرانی صدر حسن روحانی تاریخی مکہ مسجد میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب اور امام سے ملاقات کررہے ہیں‘ نمازیوں میں بھارتی ارکان پارلیمان بھی موجود ہیں
حیدرآباد دکن: ایرانی صدر حسن روحانی تاریخی مکہ مسجد میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب اور امام سے ملاقات کررہے ہیں‘ نمازیوں میں بھارتی ارکان پارلیمان بھی موجود ہیں

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ تہران حکومت امن مذاکرات کے فرو غ کے لیے تیار ہے۔ بھارتی شہر حیدر آباد میں مسلمان رہنماؤں کے ایک اجتماع سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ شام، افغانستان اور یمن جیسے ممالک میں خونریزی روکی جانی چاہیے۔ 3روزہ دورے کے دوران ایرانی صدر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کریں گے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اس اہم دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان کئی ارب ڈالرکے معاہدے ہونے کی توقع ہے۔ صدر روحانی نے گزشتہ روز حیدرآباد شہر میں قطب شاہی کا دورہ کیا۔ بعدازاں انہوں نے تاریخی مکہ مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسلمانوں کے بڑے اجتماع سے بھی خطاب کیا،جس میں مختلف مکاتب فکر کے جید علمانے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روحانی نے مغربی طاقتوں سے مقابلے کے لیے تمام مکاتب فکر کے مسلمانوں کو متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔
ایرانی صدر؍خطاب

Print Friendly, PDF & Email
حصہ