مسجد اقصیٰ کے احاطے میں بھاری اسرائیلی کرین نصب

138
مقبوضہ بیت المقدس: عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی جمعرات کے روز مسجد اقصیٰ کی زیارت کررہے ہیں
مقبوضہ بیت المقدس: عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی جمعرات کے روز مسجد اقصیٰ کی زیارت کررہے ہیں

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) قابض صہیونی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے صحن میں ایک بھاری کرین نصب کردی ہے۔ یہ کرین مسجد اقصیٰ کے مغربی سمت میں المجاہدین کالونی کے مقام پر نصب کی گئی ہے۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرین نصب کرنے کا مقصد مسجد اقصیٰ میں صہیونی حکومت کے ایک وسیع سیاحتی منصوبے پرکام کا آغاز اور کثیرمنزلہ عمارات کی تعمیر کی تیاری کرنا ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق کرین کی تنصیب اسرائیل کی تعمیرو تنظیم نامی کمیٹی کے زیرنگرانی عمل میں لائی گئی۔ اس کرین کی مدد سے پرانے بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کی مغربی دیوار سے 200 میٹر کی دوری پر الشرف کالونی میں ایک یہودی معبد تعمیر کرنا بھی شامل ہے۔ دوسری جانب عرب ریاست عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے بیت المقدس کے مقدس مقامات کی زیارت کی ہے۔ انہوں نے جمعرات کے روز فلسطینی قیادت سے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات کے بعد وہ مسلمانوں کے تیسرے مقدس مقام مسجد الاقصیٰ بھی گئے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ