بھارت: جعل سازی میں ملوث خاندان ملک سے فرار

132
نئی دہلی: معروف زیورساز کمپنی کے مالک راوی مودی رواں برس ورلڈ اکنامک فورم میں وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ڈیووس بھی گئے تھے
نئی دہلی: معروف زیورساز کمپنی کے مالک راوی مودی رواں برس ورلڈ اکنامک فورم میں وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ڈیووس بھی گئے تھے

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)بھارت میں معروف زیور ساز خاندان 280کروڑ روپے کا فراڈ کرکے بیرون ملک فرار ہوگیا۔خبررساں ادارے کے مطابق انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے ممبئی،نئی دہلی اور سورت میں نیرو مودی کے گھروں، شو روم اور دفاتر پر چھاپے مارے اور منی لانڈرنگ کا کیس درج کرلیا۔سی بی آئی نے گزشتہ ہفتے جعل سازی کے ایک دوسرے معاملے میں نیرو مودی، اس کی اہلیہ، بھائی اور دیگر کے خلاف معاملہ درج کیا تھا۔ذرائع کے مطابق نیرو اپنی اہلیہ اور دیگر اہل خانہ کے ساتھ 6 جنوری ہی کو ملک سے فرار ہوچکا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ