پی سی او ججز مجھے پارٹی صدارت سے ہٹانا چاہتے ہیں ،میں نہیں مانتا،نواز شریف

480
پی سی او ججز مجھے پارٹی صدارت سے ہٹانا چاہتے ہیں ،میں نہیں مانتا،نواز شریف
پی سی او ججز مجھے پارٹی صدارت سے ہٹانا چاہتے ہیں ،میں نہیں مانتا،نواز شریف

اسلام آباد( خبرایجنسیاں ) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف کا کہنا ہے کہ پی سی او ججز مجھے اب پارٹی صدارت سے ہٹانا چاہتے ہیں ‘ میں ان کے فیصلوں کو نہیں مانتا۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے پرویز مشرف کے زمانے میں حلف لیا انہیں پی سی او جج کہا جاتا ہے، اب ایک آمر سے حلف لینے والے ہمیں اخلاقیات کا درس دیں گے، جو اپنے حلف سے غداری کرتے ہیں ان کے درس کو قبول نہیں کرنا چاہیے۔ ہم عزت نفس پر سمجھوتا نہیں کریں گے۔ ہمیں اپنے ضمیر کی آواز کو سننا چاہیے، کسی پاکستانی اور سیاسی لیڈر کو پی سی او ججز کو قبول نہیں کرنا چاہیے۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ جج صاحبان جس طرح کی زبان استعمال کررہے ہیں وہ انہیں زیب نہیں دیتی،جس طرح کے جملے اور الفاظ استعمال کیے جارہے ہیں کیا اس کے لیے بھی کوئی قانون ہے، پھر ان ججز اور عمران خان کی زبان میں کیا فرق رہ گیا ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں نے کسی قسم کی کوئی کرپشن نہیں کی، یہ لوگ ٹیڑھی بنیادوں پر کثیر المنزلہ عمارت تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دل اور نیت صاف ہو تو اللہ تعالیٰ ساتھ دیتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ