آسٹریلیا نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

878

آسٹریلیا نے سہ ملکی سیریز کے دوران ٹی ٹونٹی کرکٹ کی 15سالہ تاریخ کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔

آکلینڈ میں کھیلے جارہے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 244رنز کا ہدف دیا جو کافی مشکل دکھائی دے رہا تھا کیوں کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کی 15سالہ تاریخ میں آج تک کسی ٹیم نے اتنے ہدف کا کامیاب تعاقب نہیں کیا تھا تاہم کینگروز نے ڈارسی شارٹ اور ڈیوڈ وارنر کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت مطلوبہ ہدف 19ویں اوور کی5ویں گیند پر 5وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ، یہ کسی بھی ٹیم کی جانب سے اب تک کھیلے گئے 6800سے زیادہ ٹی ٹونٹی میچز کے دوران سب سے زیادہ ہدف پورا کرنے کا پہلا موقع تھا ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ