قوم کے پاس عمران خان کے علاوہ کوئی آپشن نہیں‘ شیخ رشید

58

لودھراں (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ قوم کے پاس عمران خان کے علاوہ کوئی آپشن نہیں‘ نوازشریف جیل نہ گئے تو میرا نام رانا ثنا اللہ رکھ دیا جائے‘ سازش کے تحت فوج اور عدلیہ کو بدنام کیا جا رہا ہے۔ لودھراں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو عدالتِ عظمیٰ نے پاناما کیس میں نااہل قرار دے دیا ہے لیکن یہ خود کو شیخ مجیب الرحمن سمجھتے ہیں اور بین الاقوامی ایجنڈے کے تحت فوج اور عدلیہ کو بدنام کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف آزاد کشمیر میں جلسہ کرتے ہیں اور مودی کا نام تک نہیں لیتے جب کہ انہوں نے آج تک بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا اور نا ہی کسی تقریر میں اس کا ذکر کیا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اب میں نے موجودہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف بھی کیس کردیا ہے اور انہیں ایل این جی کیس میں سزا دلواؤں گا‘ اللہ نے چاہا تو جلد نوازشریف سمیت سارے چور جیلوں میں جائیں گے اور اگر ایسا نہ ہوا تو عوام میرا نام رانا ثنااللہ رکھ دیں‘ آج قوم کے پاس عمران خان کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ