عوام پارلیمنٹ کو گالیاں دینے والوں کو جوتے ماریں ‘ عابد شیر علی 

39

فیصل آباد(آن لائن) وفاقی وزیر مملکت برائے توانا ئی عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ عوام جوتے مار ے ان کو جوپارلیمنٹ کو گالیاں دیتے ہیں اور پھر ووٹ مانگتے ہیں ،یہ چوروں اور ڈاکوؤں کا اتحاد ہے جو نواز شریف کے خلاف جمع ہوگئے ہیں اب
صرف نواز شریف کا احتساب ہورہا ہے چو روں کا نہیں ،نیب سے کہتا ہوں کہ یو ایس ایڈ کے پیسے کا احتساب کرے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ میں ایک تقریب کے دوران یوتھ ونگ کے عہدیداروں ،کارکنوں اور میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ