اے بی ڈویلیئرز کی بھارت کے خلاف اسکواڈ میں واپسی 

57

جوہانسبرگ (جسارت نیوز) جنوبی افریقانے بھارت کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے آخری3 میچز کیلیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، اسٹار بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے تاہم ان کی شرکت فٹنس سے مشروط ہے۔ جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان چوتھا ون ڈے آجکھیلا جائے گا اور مہمان بھارت کو6 میچوں کی سیریز میں 3-0 کی برتری حاصل ہے۔ ویلیئرز آخری ٹیسٹ کے دوران انگلی کی انجری میں مبتلا ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ ون ڈے سیریز کے ابتدائی 3 میچ نہیں کھیل سکے تھے۔ اعلان کردہ اسکواڈ کپتان ایڈن مرکرم، ہاشم آملہ، اے بی ڈی ویلیئرز، پال ڈومینی، عمران طاہر، ڈیوڈ ملر، مورنی مورکل، کرس مورس، لونگی نگیڈی، اینڈائل پہلک وایو، کاگیسو ربادا، تبریز شمسی، زونڈو، فرحان بہاردین اور ہنریچ کلاسین پر مشتمل ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ