لیستھ مالنگا نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر آبادکہنے کا عندیہ دے دیا

49

کولمبو (جسارت نیوز) سری لنکن ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر لیستھ مالنگا نے کہا ہے کہ ذہنی طور پر خود کو انٹرنیشنل کیریئر ختم کرنے کیلیے تیار کر لیا، جلد ہی باضابطہ طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کروں گا۔انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جیسا کہ میرا آئی پی ایل کیریئر ختم ہو چکا اس لیے اب مجھے نہیں لگتا کہ میں دو بارہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکوں گا اور نہ ہی کھیلنی چاہیے،میں نے سری لنکن کرکٹ حکام سے اس بارے ابھی بات نہیں کی تاہم سوئٹزرلینڈ سے وطن واپسی پر ڈومیسٹک کرکٹ میں دیکھوں گا کہ میری باڈی کتنا رسپونڈ دے رہی ہے۔ بڑھتی ہوئی عمر کی وجہ سے میرے لئے پہلے جیسا پرفارم کرنا ممکن نہیں اس لیے مجھے لگتا ہے کہ یہ کرکٹ سے کنارہ کشی کا صحیح وقت ہے اور اسی وجہ سے میں جلد ہی ریٹائرمنٹ لینے کے حوالے سے منصوبہ بندی کر رہا ہوں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ