نیو ریگو لیٹر کی تعمیر سے ٹیل کے علاقوں میں پانی کی کمی کو دور کیا جائے گا ،امتیاز ابڑو

24

ماتلی(نمائندہ جسارت) محکمہ آبپاشی ماتلی کے ایس ڈی او امتیاز ابڑو نے بتایا کہ پھلیلی کینال پر علی پور کے مقام پر تعمیر ہونے والے نیو ریگو لیٹر کا افتتاح غیر ملکی کمپنی کے چیف ریذیڈنٹ انجینئر مائی چو نے کیا ۔افتتاح کے بعد پھلیلی نہر سے ٹیل کے علاقوں میں پانی کی فراہمی شروع ہوگئی ہے ،یہ ریگولیٹر ایشین بینک کے فنڈسے (وسپ) پروجیکٹ کے تحت مکمل کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ نیو ریگو لیٹر کی تعمیر کے بعد ٹیل کے علاقوں میں پانی کی کمی کو دور کیا جاسکے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ