***۔۔۔۔۔۔سکھر۔۔۔۔۔۔***

36

سکھر( نمائندہ جسارت)ڈی آئی جی سکھر خادم حسین رندنے دوکان پر ملازم بچے منیر شیخ پر تشدد سے متعلق مختلف اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کا فوری نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی کا حکم دیا، جس پر اے سیکشن تھا نہ سکھر میں مسمات رخسانہ شیخ کی مدعیت میں ایف آئی آر کرائم نمبر 15/18 زیر دفعہ 324.504.147.337A.1F1ppc داخل کر کے جوابدار ساجد منگی. عاطف ظفر گرفتار کر لیا گیا ہے، جلد تفتیش مکمل کر کے اس واقعہ میں ملوث تمام ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا ، اس معاملہ کو اجاگر کرنے پرمیڈیا کے شکر گزار ہیں *شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شعبہ فارمیسی کے طلبہ و طالبات نے کلاسوں کا بائیکاٹ اور احتجاج ختم کردیا ہے۔ وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے پروفیسر ڈاکٹر بدرالدین میمن ڈین فیکلٹی آف نیچرل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر ممتاز حسین مہر ڈین فیکلٹی آف فزیکل سانسز، پروفیسر ڈاکٹر غلام محی الدین ویسر ڈائریکٹر پوسٹ گریجویٹ اسٹڈیز، پروفیسر ڈاکٹر سید اسد رضا عابدی رجسٹرار اور خان محمد خان پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جس نے احتجاجی طلبہ و طالبات سے بات چیت کی۔ کمیٹی نے طلبہ و طالبات کو یقین دہانی کرائی کہ شعبے کی ایکریڈیشن کا مسئلہ ایک ہفتے میں حل ہوجائے گا۔ رجسٹریشن کے لئے پروفیسر ڈاکٹر حامد قاضی چیئرمین شعبہ فارمیسی، عبدالسلام، کائنات اعوان، سحرش مغل اور ارسلان شاہ پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو رجسٹریشن پروسس میں کوآرڈینیشن کرے گی۔ طلبہ و طالبات نے اپنا احتجاج یقین دہانی پر ختم کردیا ۔ کل بروز جمعہ سے شعبے میں کلاسز شروع ہو جائیں گی۔ ترجمان نے شعبے کے طلبہ و طالبات کو ہدایت کی ہے کہ وہ باقائدگی سے اپنی کلاسوں میں شریک ہوں*ملک فلاحی جماعت سکھرکے بانی ملک محمد رضوان الحق نے کہا ہے منتخب نمائندوں کی عدم توجہی کے باعث سندھ کے تیسرا بڑا شہر مسائلستان بنتا جارہا ہے عوام کے مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے شہری پریشانی میں مبتلا ہیں منتخب نمائندے نمود نمائش کے زریعے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں ڈھک روڈ ، ملٹری روڈ ، نواں گوٹھ سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں جاری ترقیاتی کام التواء کا شکار ہیں ترقیاتی کاموں میں بے تحاشہ کرپشن کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ملک فلاحی جماعت اور حق ویلفےئر ایسوسی ایشن کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ ملک محمد رضوان الحق نے کہا کہ نیو پنڈ ، بھوسہ لائن سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت ہے اور جن علاقوں میں پینے کا پانی سپلائی کیا جارہا ہے وہ بھی مضر صحت بدبودار ہے جس کے استعمال سے بیماری پھیل رہی ہیں لطیف پارک پرانا سکھر دیگر علاقوں میں سیوریج نظام کی خرابی سے گندہ پانی سڑکوں پر جمع ہونا معمول بن گیا ہے جس کی وجہ سے طلبہ و طالبات کو اسکول جانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ