کرپشن ،لوٹ مار کے ذریعے ملک کو کنگال کردیا گیا ہے

83

سکھر(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی ضلع سکھر کے امیر مولانا حزب اللہ جکھرو نے کہا ہے کہ ظلم اور زیادتی کے خلاف جدوجہد جہاد ہے، کرپشن ،لوٹ مار کے ذریعے ملک کو کنگال کردیایا گیا ہے۔ مدرسہ نور الہدیٰ باگڑجی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک 84ارب ڈالر کا مقروض ہے اور حکمران کرپشن کی گنگا میں مصروف ہیں ، عدالت عظمیٰبڑے مگرمچھوں کو پکڑے اور لیا گیا قرض ان کی جائداد سے ادا کرایا جائے، پاکستان کی ترقی چوروں کے دور میں نہیں ہوسکتی ،آج ملکی ادارے مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں ،ہمارے شہر کھنڈرات کا منظر پیش کررہے ہیں ،سوئی قوم کو بیدار کرکے تبدیلی لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جس ملک میں اسمبلیوں کے ارکان کی منڈی لگے اور قوم دیکھتی رہے تو دنیا کیا کہے گی۔آج بیوروکریٹ ارب پتی بن گیا ہے جبکہ غریب روٹی کیلیے ترس رہا ہے ،اسلامی اور دیانت دار قیادت ہی ملک کو کرپشن اور لوٹ مار سے بچا سکتی ہے جو جماعت اسلامی کے پاس ہے۔بے رحمانہ احتساب کے ذریعے ہی ملک کا وقار بحال اور لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جا سکتی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ کے شہروں اور دیہاتوں کی حالت زار پر رحم کیا جائے ان کو بنیادی حقوق،صاف پانی،روڈ ، راستے،صحت اور تعلیم مفت دی جائے۔آج سڑکوں پر دھول اڑ رہی ہے اور عوام بچوں کو مہنگی تعلیم نہیں دلا سکتے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سکھر کے شہریوں کو صاف پینے کا پانی دیا جائے اور مساجد،مدارس،اسکول اور اسپتال کو مفت پانی دیا جائے ۔ دوسری جانب امیرضلع مولانا حزب اللہ نے جماعت اسلامی کے رہنما رانجھن علی چانڈیو کے گھر جاکر ان کے بھتیجوں ندیم اور نعیم کے تالابوں میں ڈوب کر ہلاک ہونے پر تعزیت کی اور دعائے مغفرت کی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ