شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکا اعلامیہ

30

خیرپور (نمائندہ جسارت)شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شعبہ فارمیسی کے طلبہ و طالبات نے کلاسوں کا بائیکاٹ اور احتجاج ختم کردیا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے پروفیسر ڈاکٹر بدرالدین میمن ڈین فیکلٹی آف نیچرل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر ممتاز حسین مہر ڈین فیکلٹی آف فزیکل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر غلام محی الدین ویسر ڈائریکٹر پوسٹ گریجویٹ اسٹڈیز، پروفیسر ڈاکٹر سید اسد رضا عابدی رجسٹرار اور خان محمد خان پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جس نے احتجاجی طلبہ و طالبات سے بات چیت کی۔ کمیٹی نے طلبہ و طالبات کو یقین دہانی کرائی کہ شعبے کی ایکریڈیشن کا مسئلہ ایک ہفتے میں حل ہوجائے گا۔ رجسٹریشن کیلیے پروفیسر ڈاکٹر حامد قاضی چیئرمین شعبہ فارمیسی، عبدالسلام، کائنات اعوان، سحرش مغل اور ارسلان شاہ پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو رجسٹریشن پروسس میں کوآرڈینیشن کرے گی۔ طلبہ و طالبات نے اپنا احتجاج یقین دہانی پر ختم کردیا ۔ آج سے شعبے میں کلاسز شروع ہو جائیں گی۔ ترجمان نے شعبے کے طلبہ و طالبات کو ہدایت کی ہے کہ وہ باقاعدگی سے اپنی کلاسوں میں شریک ہوں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ