ایچ ڈی اے ملازمین نے ہڑتال کے لیے مہم کا آغاز کردیا

33

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ایچ ڈی اے ایمپلائز یونین (CBA) کے آرگنائزر اعجاز حسین کی قیادت میں جنرل سیکرٹری عبد القیوم بھٹی، عبدالحمید، چاند محمد، جمیل الدین شیخ، رحیم کھوسو، راجا خان پالاری، اقبال راجپوت، جاوید بھٹی اور دیگر عہدیداروں نے ملازمین کی تنخواہوں، پنشن اور دیگر واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے آج لطیف آباد میں ہونے والے احتجاجی اجلاس اور 12 فروری کو سٹی میں ہونے والے احتجاجی اجلاس اور 13 تاریخ کو کی جانے والی واٹر اینڈ سیوریج کی ہڑتال کے سلسلے میں ملازمین سے رابطہ مہم کا آغاز کرتے ہوئے قاسم آباد فلٹر پلانٹ ایم ڈی آفس او ر دیگر پمپنگ اسٹیشنوں پر ملازمین سے ملاقات کرتے ہوئے تمام صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل ایچ ڈی اے اور حکومت سندھ واسا ملازمین کے مسائل بالخصوص ماہانہ تنخواہوں، پنشن اور دیگر واجبات کے مستقل حل کے لیے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے اور ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے فاقہ کشی اور کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ ان تمام معاملات پر حکام اور ایچ ڈی اے انتظامیہ کو بار بار خطوط کے ذریعے یاد دہانی کرائی جاچکی ہے مگر افسوس کے ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی، جس کی وجہ سے ملازمین احتجاجی اجلاس اور اس کے بعد ہڑتال کرنے پر مجبور ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ