بعض عناصر لوگوں کو گمراہ کرکے جلسے میں شرکت سے روک رہے ہیں، راؤ شاہد

42

کوٹری (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی کے نومنتخب عہدیداروں کے انتخاب پر کوٹری میں جلسہ عام سے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایم پی اے ڈاکٹر سکندر شورو خطاب کریں گے۔ جلسہ عام کی تیاریاں عروج پر ہیں، عوام میں جلسہ عام میں شرکت کے لیے جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ اس ضمن میں مقامی سماجی رہنما راؤ شاہد نے صحافیوں کو بتایا کہ پیپلز پارٹی کے نومنتخب عہدیداروں اور ایم پی اے ڈاکٹر سکندر شورو کے اعزاز میں ایک عوامی اجتماع آج منعقد کیا جارہا ہے، جس میں پیپلز پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایم پی اے ڈاکٹر سکندر اور وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل جامشورو صادق شورو سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ جلسہ عام کو کامیاب کرانے کے لیے گھر گھر جاکر لوگوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے جبکہ بعض عناصر لوگوں کو گمراہ کرکے جلسہ عام میں شرکت سے روک رہے ہیں مگرعوام کا اعتماد پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامشورو میں شخصیت کا جمود ٹوٹ چکا ہے، اب لوگ صرف بھٹو ازم کو مانتے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ شرکت کر کے جلسہ عام کو کامیاب کروائیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ