نواب سردار چانڈیو اور برہان چانڈیو کیخلاف درج قتل کا مقدمہ ختم کرنے کا مطالبہ

19

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ چانڈیا اتحاد نے نواب سردار چانڈیو اور برہان چانڈیو کیخلاف درج قتل کا مقدمہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ حیدر آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مذکورہ اتحاد کے صدر الطاف ساکھانی چانڈیو اور دیگر نے کہا کہ میہڑ میں 17 جنوری کو کرم اللہ چانڈیو، مختار چانڈیو اور قابل چانڈیو کو قتل کیا گیا تھا، جس میں نواب سردار چانڈیو اور برہان چانڈیو ملوث نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ افراد کے قتل کا کیس نواب چانڈیو اور برہان چانڈیو کیخلاف داخل کیا گیا ہے، جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فی الفور مقدمہ ختم کیا جائے بصورت دیگر سی ایم ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ