لیبر پالیسی 2018ء کا اعلان 10 فروری کو کیا جائے گا، ناصر حسین شاہ

95

کراچی (اے پی پی)صوبائی وزیر محنت، ٹرانسپورٹ و اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سہ فریقی لیبر کانفرنس کی سفارشات کی روشنی میں لیبر پالیسی 2018ء کا اعلان 10 فروری کو وزیر اعلیٰ سندھ کی منظوری سے کرنے جا رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں سہ فریقی اسٹینڈنگ کمیٹی کے ممبرز کے ساتھ مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں کراچی چیمبر کے سینئر صنعت کار سراج قاسم تیلی، مجید عزیز، کرامت علی، حبیب الدین جنیدی، فصیع الکریم، زہرہ خان، لعل بخش کلہوڑو، لیاقت مگسی، شفیع غنی، نور الہادی، فرحت پروین، جمشید چاندی والا، سیکرٹری محنت عبدالرشید سولنگی، ڈائریکٹر محنت خادم حسین بھٹو، کمشنر سوشل سیکورٹی ڈاکٹر نسیم الغنی سھتو، ایڈیشنل سیکرٹری محنت بخش علی مہر اور دیگر نے شرکت کی۔محنت کشوں کے نمائندوں حبیب الدین جنیدی اور کرامت علی نے بھی اس پالیسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ صوبہ سندھ میں یہ پالیسی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ فیکٹری مالکان کے نمائندوں مجید عزیز اور سراج قاسم تیلی نے کہا کہ اس پالیسی کے مرتب کرنے میں محکمہ محنت، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ اور ان کی ٹیم کی دن رات کی کاوشیں شامل ہیں۔اس کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی اور حکومت دونوں مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اس اقدام سے جی ڈی پی میں اضافہ ہو گا اور ملک اقتصادی ترقی کرے گا اور صنعتی شعبوں کو فروغ حاصل ہو گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ