مرکنٹائل ایکس چینج میں 8,220 ارب روپے کے سودے

30

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج لمیٹڈ میں پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,203 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 8.206 ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 9,117 رہی،سب سے زیادہ سودے ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے ہوئے جن کی مالیت 2.379 ارب روپے تھی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 1.863 ارب روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.823 ارب روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 793.056 ملین روپے ریکارڈ کی گئی۔،کاپرکے سودوں کی مالیت 551.781 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 365.197 ملین روپے ،چاندی کے سودوں کی مالیت 240.423 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 88.615 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 78.786 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 16.508 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 5.425 ملین روپے رہی،ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں لال مرچ کی 59,486 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 10.457 ملین روپے تھی اور کاٹن کی9 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 3.834 ملین روپے تھی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ