دسویں لائیو اسٹاک ڈیری فشریزا ورایگریکلچر نمائش کا افتتاح آج لاڑکانہ میں ہوگا

42

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ساتویں لائیو اسٹاک، ڈیری فشریز اور ایگریکلچر نمائش(LDFA) کا افتتاح آج لاڑکانہ میں ہوگا،7 ویں لائیو اسٹاک، ڈیری فشریز اور ایگریکلچر نمائش 10 اور 11 فروری دو روزہ ہوگی۔ اس موقع پر زرعی صنعت، ٹیکنالوجی، جامعات اور زرعی شعبے کے ملاپ اور ان کی ترقی و چیلنجز کے حل پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جبکہ شعبے سے وابستہ ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں اور ادارے نمائش میں حصہ لیں گے۔ اس موقع پر چیئرپرسن سندھ بورڈ آف انوسٹمنٹ(SBI) اور سندھ انٹرپرائز ڈیویلپمنٹ فنڈ ناہید میمن، چیف ایگزیکٹو آفیسر، ایس ای ڈیف ایف، محبوب الحق، ڈائریکٹر ایڈمن، ابرار شیخ، سیکرٹریز اور دیگر حکامتی ارکان بھی موجود ہوں گے۔ یہ نمائش حکومت سندھ اور سرمایہ کاروں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے اور یہ ملاپ لائیواسٹاک ڈیری فشریز اور ایگریکلچر اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کا باعث بنتا ہے۔ اسی طرح ان شعبوں میں حائل مشکلات ، تجاویز، آئیڈیاز تلاش کرنے اور مسائل کے حل میں مدد ملتی ہے۔ ملکی اور غیر ملکی کئی کمپنیاں اور مندوبین نمائش میں شرکت کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ