اسٹرٹیجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک 2018-23 کی تشکیل کے سلسلے میں مشاورتی اجلاس

59

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزارت تجارت و ٹیکسٹائل انڈسٹری نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) کے اشتراک سے مجوزہ اسٹرٹیجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک 2018-23 کی تشکیل کے سلسلے میں کوئٹہ ریجن سے تعلق رکھنے والے تاجروں، صنعتکاروں سے مشاورتی اجلاس منعقد کیا۔ کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ اجلاس میں ڈائریکٹر عبدالکریم میمن نے شرکا کو ٹریڈ پالیسی فریم ورک کے حوالے سے گزشتہ ٹریڈ پالیسز، ان کے پس منظر، اہداف، موجودہ اختراعات اور بدلتے حالات کے تناظر میں مجوزہ اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ