انٹر بینک میں روپے کے مقابلےمیں ڈالر کی قدر مستحکم رہی

37

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید 110.55 روپے اور قیمت فروخت110.65روپے پر برقرا رہی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر30پیسے سستا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 111.50روپے سے گھٹ کر111.20روپے اور قیمت فروخت 111.80 روپے سے گھٹ کر111.50روپے پر آگئی ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ