ٹورنٹو میں پاکستانی قونصل جنرل کا رائرسنیونیورسٹی کے صدر کے اعزاز میں عشائیہ

35

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹورنٹو میں پاکستان کے قونصل جنرل عمران احمد صدیقی نے پاکستانی یونیورسٹیوں اور کینیڈا کی رائرسن یونیورسٹی کے مابین تعاون کے ضمن میں رائرسن یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر محمد لاچیمی کے اعزاز میں پاکستان ہاؤس ٹورنٹو میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔ قونصل جنرل نے رائرسن یونیورسٹی کے صدر کو 2018ء میں پاکستان کے دورہ کی سرکاری طور پر دعوت دی اور انہیں ملک کی اقتصادی ترقی اور تعلیمی شعبہ میں ہونے والی ترقی کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈاکٹر محمد لاچیمی نے اظہار خیال کرتے ہوئے دنیا کی مایہ ناز یونیورسٹیوں میں پاکستانی طلباء کی اعلیٰ تعلیم کیلئے مواقع کو فروغ دینے کے لیے کینیڈا میں پاکستانی مشن کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے تحقیق، سائنس و ٹیکنالوجی کے عالمی معیار کے اداروں کے قیام کے لیے پاکستان میں تعلیمی شعبہ میں حکام کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر زور دیا۔ اس موقع پر آباد کے سرپرست اعلیٰ محسن شیخانی،سینئر وائس چیئرمین فیاض الیاس،چیئرمین سدرن ریجن الطاف تائی اور آباد کے سابق سینئر وائس چیئرمین محمد حسن بخشی بھی موجود تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ