UBLاور ڈاؤ یونیورسٹی میں کیش منیجمنٹ سروسز پر معاہدہ

27

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) یو نائیٹڈ بینک لمیٹڈ (UBL) اور ڈاؤ نیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (DUHS) کے مابین مفاہمت کی ایک یادداشت (MoU) پر دستخط ہوئے ہیں جس کے تحت یو بی ایل ، ڈاؤ یونی ورسٹی کو باضابطہ ادائیگیوں کی تقسیم کاری اور وصولیابیوں کو یو بی ایل کے جدید ترین اور مکمل طور پر خود کار ریٹیل کیش منیجمنٹ سلوشنزفراہم کرے گا۔یو بی ایل کے مالیاتی سلوشنز تعلیمی شعبے میں اپنی جدید مصنوعات کے اسپیکٹرم کے لیے بے مثال کسٹمر سروس اور ملک بھر میں برانچوں کے نیٹ ورک کے ساتھ مل کر وسیع پیمانے پر استعمال کیے جاتے ہیں۔ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں، ڈاؤ یونی ورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی نمائندگی اس کے وائس چانسلر ،پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید قریشی اور یو بی ایل کی نمائندگی بینک کی صدر و سی ای او، سیما کامل نے کی ، اس موقع پر یو بی ایل کے گروپ ایگزیکٹو برائے برانچ بینکنگ گروپ، ضیاء اعجاز اور ڈاؤ یونی ورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے ڈائرکٹر فنانس، ندیم شکور جویری سمیت دونوں اداروں کے سینئر ایگزیکٹوز بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈاؤ یونی ورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید قریشی نے کہا کہ وہ ڈاؤ یونی ورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے روزانہ کی ٹرانزیکشن کے لیے یو بی ایل کی پیش کردہ ہموار ڈیجیٹل بینکنگ کے عمل کی سہولت اور ڈیجیٹل سلوشنز سے مستفید ہونا چاہتے ہیں۔اس موقع پر یو بی ایل کی صدر و سی ای او، سیما کامل نے کہا :’’ یو بی ایل کی کوشش ہے کہ وہ پاکستا ن کا بہترین ڈیجیٹل بینک بن جائے۔ڈاؤ یونی ورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے ساتھ اس معاہدے کے ذریعے ہمیں اپنے صارفین کے تجربات کو بہتر بنانے اور اپنی موجودہ صلاحیتوں کو فروغ دینے سمیت پاکستان کے ڈیجیٹل ہونے کی منظر سازی میں حصہ لینے کا ایک اور موقع ملا ہے۔‘‘

Print Friendly, PDF & Email
حصہ