اسرائیل فلسطینی تہذیب مٹانے  کی سازش کررہا ہے‘ افتا کونسل

58

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک)فلسطین کی اعلیٰافتا کونسل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں کے وجود اور ان کے تشخص کو سنگین خطرات لاحق ہیں ۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق افتا کونسل کا 160واں اجلاس مفتی اعظم فلسطین شیخ محمد حسین کی زیرصدارت منعقد ہوا،جس میں مقبوضہ بیت المقدس کے باشندوں کا قومی تشخص قائم رکھنے کے لیے ہرممکن مالی، سیاسی، سفارتی اور اخلاقی مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کیاگیا ۔انہوں نے کہاکہ فلسطینیوں کے تشخص اور بقا کے لیے ان کی مدد فلسطینی قوم اور عالم اسلام کی ذمہ داری ہے ۔افتا کونسل نے بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک)
فلسطینی اسکول کی مسماری کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے صہیونی ریاست کی جانب سے فلسطینیوں کی ثقافت، تعلیم اور تہذیب پر حملہ قرار دیا۔ اجلاس میں فلسطین کی موجودہ صورت حال اور صہیونی سازشوں پر عرب ممالک اور دنیا کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔
فلسطین/افتاکونسل

Print Friendly, PDF & Email
حصہ