نیپال میں نئی حکومت سازی کا عمل شروع

57

کٹھ منڈو (انٹرنیشنل ڈیسک)نیپال میں الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ آئندہ حکومت کمیونسٹ پارٹیوں کا وہی اتحاد بنائے، جس نے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لیا تھا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس26 نومبر اور 7دسمبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے مکمل نتائج کا اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعہ کے روزکیا گیا۔ حکومت سازی میں
کمیونسٹ پارٹی اور سابقہ ماؤ نواز باغیوں کی سیاسی جماعت نے مشترکہ طور پر116نشستیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ نئے دستور کے نفاذ کے بعد نیپال میں گزشتہ برس پہلے انتخابات ہوئے تھے ۔ملکی ماہرین کی جانب اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کے پی شرما اولی اگلے نیپالی وزیراعظم ہو سکتے ہیں۔
نیپال/حکومت سازی

Print Friendly, PDF & Email
حصہ