امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن  آئندہ ہفتے ترکی کا دورہ کریں گے

36

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن آئندہ ہفتے ترکی کا دورہ کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اس دوران وہ ترک حکومت پر زور دیں گے کہ وہ شمالی شامی علاقے عفرین میں جاری اپنی فوجی کارروائی کو محدود کردے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن 11 تا 16 فروری اُردن، ترکی، لبنان، مصر اور کویت کے دورے کریں گے ۔امریکی وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں )
ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ ٹلرسن کا دورۂ ترکی ان کے مطالبات کے باعث مشکل ہو گا۔
ریکس ٹلرسن ؍ ترکی

Print Friendly, PDF & Email
حصہ