سوک سینٹر:عوامی سہولت کے لیے ون ونڈو لیز کاؤنٹر کا افتتاح 

122
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات سمیع الدین صدیقی سوک سینٹر میں (سب لیز) ون ونڈو کاؤنٹر کا افتتاح کر رہے ہیں
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات سمیع الدین صدیقی سوک سینٹر میں (سب لیز) ون ونڈو کاؤنٹر کا افتتاح کر رہے ہیں

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)1957ء کے قیام کے بعد کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کراچی کی تعمیر و ترقی میں مرکزی کردار ادا کیا ہے، کراچی میں متعدد ترقیاتی اسکیمیں شروع اور مکمل کیں جن میں پبلک ہاؤسنگ اسکیم، لوکاسٹ ہاؤسنگ اسکیم،پل، فلائی اوورز، ایکسپریس وے اور نئی سڑکوں سمیت انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے مختلف پروجیکٹس شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی جی کے ڈی اے نے سوک سینٹر میں موجود ون ونڈو لیز کاؤنٹر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈی جی کے ڈی
اے نے اس موقع پر کہا کہ گزشتہ 20 سال سے اراضی کی لیز سے صارفین کو محروم رکھا گیا تھا لیکن مزدور یونین بالخصوص محکمے کے اعلیٰ افسران کی کاوشوں کے باعث آج ون ونڈو لیز کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ہے جس سے عام صارفین بھرپور استفادہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک ماہ کے دوران لوکاسٹ ہاؤسنگ اسکیم کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا جس کا مقصد کراچی کے متوسط طبقے کو سستی و نئی رہائشی سہولیا ت فراہم کرنا ہے۔ بعدازاں مزدور یونین سی بی اے کے چیئرمین عبدالمتین شیخ نے ڈی جی کے ڈی اے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی تاریخ میں پہلی بار ڈی جی کے ڈی اے کی ذاتی کوششوں کے باعث ون ونڈو لیز کاؤنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو قابل ستائش عمل ہے اور مزدور یونین ڈی جی کے ڈی اے کے اس اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ ڈائریکٹر فنانس شمشیر احمد خان، سیکرٹری کے ڈی اے توفیق احمد سومرو، ڈائریکٹر لینڈ سید ارشد عباس، چیف سیکورٹی آفیسر راؤ محمد طارق، میڈیا کو آرڈی نیٹر فرمان شاہ و دیگر افسران موجود تھے۔
سوک سینٹر

Print Friendly, PDF & Email
حصہ