نوجوانوں کی بڑی تعداد ہی پاکستان کی اصل طاقت ہے،برطانوی ہائی کمشنر

20

ملتان(اے پی پی )پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریونے کہاہے کہ سی پیک بہت اہمیت اورفوائد کاحامل منصوبہ ہے۔ایوان تجارت وصنعت ملتان میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان برطانیہ کے لیے بہت اہم ملک ہے اورہم پاکستان کی ترقی کے لیے بہت سے منصوبوں پرمعاونت کررہے ہیں ۔برطانیہ یورپی یونین سے باہر نکل رہاہے لیکن اس سے پاکستان کے ساتھ ہمارے تجارتی تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔لوگ کہتے ہیں پاکستان کے ایک طرف چین اور بھارت جیسی بڑی منڈیاں ہیں لیکن نہ صرف پاکستان کامحل وقوع بہت اہمیت کاحامل ہے بلکہ یہ خود ایک بڑی مارکیٹ اور مشترکہ کاروبار کے لیے یہاں بڑے مواقع دستیاب ہیں۔یہاں نوجوانوں کی تعداد بہت زیادہ ہے جو پاکستان کی اصل طاقت ہے ۔ہمیں دیکھنا اور مل کر کام کرنا ہوگا کہ کیسے ہم دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور مشترکہ منصوبوں پر تیزی سے کام کرسکتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں برطانوی ہائی کمشنر نے کہاکہ برطانیہ میں رہائش پذیر افراد کو اپنی شان وشوکت کے ذرائع بتانے ہوں گے اور اس کی انکوائری یا تفتیش ہمارے ملک کی متعلقہ فورس ہی کرے گی تاہم اگر کسی اورملک کو کوئی معلومات درکار ہوں گی تو جوہمارا قانون اجازت دے گا وہی کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ