. ملک بھرمیں 10کروڑ اضافی پودے لگا نے کااعلان

68
. ملک بھرمیں 10کروڑ اضافی پودے لگا نے کااعلان
. ملک بھرمیں 10کروڑ اضافی پودے لگا نے کااعلان

اسلام آباد (خبر ایجنسیاں) وفاقی حکومت نے گرین پاکستان پروگرام کے تحت ملک بھر میں10کروڑ اضافی پودے لگانے کا اعلان کیا ہے‘ اس پروگرام کی مجموعی لاگت 3.652 ارب روپے ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جمعے کو وزیراعظم آفس میں پودا لگا کر موسم بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا۔ اس موقع پر وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان اور رکن قومی اسمبلی روبینہ خورشید عالم بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سرسبز پاکستان کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے تمام
پاکستانیوں بالخصوص کاشتکار برادری، طلبہ، ارکان پارلیمان، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور خواتین پر زور دیا کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر موسم بہار کی شجرکاری مہم 2018ء میں سرگرمی سے شرکت کریں‘ پاکستان کے قدرتی جنگلات کو موسمیاتی تبدیلی، انسانی و صنعتی ضروریات کے لیے لکڑی کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث شدید خطرات لاحق ہیں۔ علاوہ ازیں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں پودا لگا کر موسمِ بہارکی شجر کاری مہم2018 کا آغاز کیا۔
اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی گرین پاکستان پروگرام کے تحت پودا لگا کر شجرکاری مہم کا کر افتتاح کررہے ہیں

Print Friendly, PDF & Email
حصہ