آرمی چیف نے 7 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

55

راولپنڈی(اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید7خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت اور 7دہشت گردوں کی مختلف مدت کی سزاؤں کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔ دہشت گرد مسلح افواج،قانون نافذ کرنے والے اداروں اورشہریوں پر حملوں میں براہ راست ملوث تھے جس کے نتیجے میں 85 شہید اور 109افراد زخمی ہوئے تھے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق اطلس خان ولدا میر جان، محمد یوسف خان ولد میر زمان خان، فرحان ولد سین گل،خلی گل ولد نیازگل، نذر مون ولد اکی مون،نیک خان ولد عمل خان مسلح افواج،قانون نافذکرنے والے اداروں اورعام شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ملزمان کو مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ میں تمام جرائم کا اعتراف کرنے پر عدالت نے سزائے موت سنائی تھی ۔ ملزمان کالعدم تنظیم کے کارکنان تھے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ