امن دستوں کے تحفظ کیلیے مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے‘ ملیحہ لودھی

87

اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن دستوں میں شامل سیکورٹی اہلکاروں کے تحفظ کے لیے مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے‘ ان کی ریکارڈ اموات پر تشویش ہے‘ اقوام متحدہ روک تھام کے لیے فوری اقدامات کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی ادارے کے امن مشنز کے لیے افرادی قوت فراہم کرنے والے ممالک کے اجلاس سے بطور شریک چیئرپرسن افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ امن دستوں کے اہلکاروں کا تحفظ اور سلامتی اجتماعی ذمے داری ہے جس کے لیے زمینی صورتحال، مینڈیٹ اور اس کے مطابق اقدامات کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے ۔ پاکستانی مندوب نے جمہوریہ کانگو اور دنیا کے دیگر حصوں میں جانوں کی قربانی دینے والے پاکستانی اہلکاروں کا بھی ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ امن دستوں کے اہلکاروں کے تحفظ کے لیے ان کی تعیناتی سمیت تمام مراحل کے لیے بہترین منصوبہ بندی کی جائے اور ان کے لیے زیادہ سے زیادہ وسائل مختص کیے جائیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ