کشمیر اسمبلی سے قادیانیوں کو غیرمسلم قراردینے پر ملک بھر میں یوم تشکر منایاگیا 

72

لاہور (نمائندہ جسارت) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ، متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان اور دینی جماعتوں کی اپیل پر آزادکشمیر میں قادیانیوں کو غیرمسلم اقلیت قراردینے پر لاہو ر ،کراچی ،اسلام آباد، مظفرآباد آزاد کشمیر، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک بھر میں یوم تشکر منایاگیا اورآزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی طرف سے قادیانیوں کو ان کے کافرانہ ،غلیظ عقائد کی بناء پر آئینی و قانونی طور پر غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے فیصلے کا بھرپور خیر مقدم کیا گیا اور آزادکشمیر کے عوام کو مبارکباد پیش کی گئی۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر، نائب امراء مولانا خواجہ عزیز احمد، مولانا پیر حافظ ناصرالدین خاکوانی،مولانا اللہ وسایا،مجلس احراراسلا م کے قائد سید عطاء المہیمن بخاری ،سید محمد کفیل بخاری، پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا زاہدالراشدی ،تنظیم اسلامی پاکستان کے امیر حافظ عاکف سعید ،جے یو آئی(س)کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالرؤف فاروقی،انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے امیر مولانا محمد الیاس چنیوٹی ،جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، اہلحدیث رہنما علامہ زبیر احمد ظہیر سمیت ملک بھر میں علما اور خطبا نے اجتما عات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دے کر آزاد کشمیر اسمبلی نے جہاں عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کیا وہاں پر اپنا دینی و ایمانی فرض ادا کیا ،اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدراور قرارداد کے محرکین کو ہدیہ تبریک پیش کیا گیا۔علماء نے کہا کہ قادیانی فتنے کاہر سطح پرتعاقب کر تے رہیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ